Loading...
لاگ ان

اتفاق اپنی جگہ،خوش قسمتی اپنی جگہ

انور شعور


اتفاق اپنی جگہ،خوش قسمتی اپنی جگہ
خود بناتا ہے جہاں میں آدمی اپنی جگہ

کہہ تو سکتا ہوں مگر مجبور کر سکتا نہیں
اختیار اپبی جگہ ہے،بے بسی اپبی جگہ

کچھ نہ کچھ سچائی ہوتی ہے نہاں ہر بات میں
کہنے والے ٹھیک کہتے ہیں سبھی اپبی جگہ

صرف اُس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میں
خود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ

دوست کہتا ہوں تمھیں شاعر نہیں شعور
دوستی اپنی جگہ ہے،شاعری اپبی جگہ


تبصرہ

No Comments Posted
Log in to post comments.
Keyboard