Loading...
لاگ ان

News with Views by Mian Saeed


  • چیئرمین ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ، چیئرمیں ٹی وی چینل - دُنیا نیوز ، ایڈیٹر انچیف روزنامہ - " دُنیا" لاہور میاں عامر محمود آج بروز منگل پچیس جولائی کو اپبی سالگرہ منائیں گے ... ہم سب دوستوں کی طرف سے سالگرہ مبارک ...

    25-07-2017 10:49 PST

  • جناب حسن اکبر کمال اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

    22-07-2017 11:16 PST

    کراچی - شاعر ، ادیب " سید حسن اکبر " حسن اکبر کمال بروز جمعہ 21 جولائی کو اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون . اُن کی نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد خیر العمل، انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی اور تدفین وادی حسین کے قرستان میں ہوگی .

  • زمامٔ وقت ابھی دستِ بے امان میں ہے
    ابھی فضا میں پرندوں کے پر نہیں کھلتے
    شاعر ، سرور جاوید - کوئٹہ (بلوچستان ) - پاکستان)

    21-07-2017 3:55 PST

    کوئٹہ - ایڈیٹر روزنامہ "جنگ" کوئٹہ سرور جاوید آج 20 جولائی کو اپنی سالگرہ منائیں گے ... ہم سب دوستوں کی طرف سے سالگرہ مبارک

  • تیرا ڈر سینے میں رکھے تیرا بندہ مالک
    اور پھر سارے زمانے سے نڈر ہو جاے
    تو نظر پھیرے تو مٹ جایں نشاںمنزل کے
    تیری رحمت ہو تو دیوار بھی در ہو جاے
    شاعر ، منیر انور - لیاقت پور (پنجاب)- پاکستان

    19-07-2017 23:32 PST

    لیاقت پور - منیر انور کی نئی کتاب " رقص جاری ہے " جلد شائع ہونے والی ہے

  • دُکھوں کے پھول تو ہیں،زخم تو ہیں،داغ تو ہیں
    ہرا بھرا مرے سینے میں کوئی باغ تو ہے
    شاعر ، سید فراست رضوی - کراچی (سندھ) - پاکستان

    19-07-2017 22:24 PST

  • ملا ہے تپتا صحرا دیکھنے کو
    چلے تھے گھر سے دریا دیکھنے کو
    ===
    بزم ِ وفا سجی تو عجب سلسلے ہوئے
    شکوئے ہوئے نہ اُن سے،نہ ہم سے گلے ہوئے
    ===
    زندگی کوہِ بے ستون گویا
    ہر نفس ، ایک تیشۂ فرہاد
    شاعر ، یزدابی جالندھری

    17-07-2017 10:46 PST

    ٹورانٹو - سید عبدالرشید " یزدانی جالندھری " جن کی سالگرہ حامد یزدانی کے گھر منائی گئی

  • ڈاکٹر آمنہ خاتون کی دوسری کتاب شائع ہوگئی

    10-07-2017 16:47 PST

    کراچی - آمنہ خاتون کی دوسری کتاب " Directory of Professional Librarians in Karachi " لائبریری پروموشن بیورو سے یہ کتاب حاصل کی جا سکتی ہے فون +92 364 2018823

  • کاش ہوتے کسی برفیلی سی وادی کے شجر
    روز ارسال تجھے ٹھنڈی ہوائیں کرتے
    شاعر ، فرہاد جبریل

    08-07-2017 4:24 PST

    دبئی - بلال نذیر خان " فرہاد جبریل " آج 7 جولائی کو پیدا ہوئے

  • کچھ اس لیے بھی مجھے روشنی کی فکر نہ تھی
    کہ رتجگوں کا سبھی انتظام مجھ میں تھا
    شاعر ، شہزاد بیگ

    08-07-2017 4:11 PST

    فیصل آباد - محمد شفیق " شہزاد بیگ " آج 7 جولائی کو پیدا ہوئے

  • جانے کس ماحول میں تقدیر لے آئی مجھے
    بستیاں آباد ہیں اور آشنا کوئی نہیں
    شاعر ، سید علی رضا کاظمی

    08-07-2017 4:09 PST

    لاہور - سید علی رضا کاظمی آج 7 جولائی کو پیدا ہوئے

  پچھلا | 1 | 2 | 3 |   آخری