Loading...
لاگ ان

News with Views by Mian Saeed


  • کیسے منزل ملے ہم کو ہیں انہی میں شامل
    لُٹ گئے لوگ جو آغازِ سفر سے پہلے
    ===
    جو مانگتا تھا وہ دینا مری بساط نہ تھی
    وہ میری روح کا مجھ سے قرار مانگتا تھا
    ===
    طبیعت سکوں پر اُترتی نہیں ہے
    یہ شامِ الم ہے گزرتی نہیں ہے
    شاعر ، آصف شہزاد

    26-06-2017 21:22 PST

    فیصل آباد - آصف شہزاد عید کے دن آج 26 جون کو اپنی سالگرہ منائیں گے ... سب دوستوں کی طرف سے سالگرہ مبارک

  • محمد ساجد درانی قادری کی نئی تصنیف " سورج کا سفر " شائع ہوگئی

    28-05-2017 0:38 PST

    احمد پور شرقیہ - دبیر الملک نقوی احمد پوری کی نگارشات پر مبنی محمد ساجد درانی قادری کی نئی تصنیف " سورج کا سفر " شائع ہو گئی . نستعلیق مطبوعات لاہور نے اسے شائع کیا ہے . فون مصنف 7774811 302 92+

  • بالآخر تھک ہار کے یارو ہم نے بھی تسلیم کیا
    اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ہیں
    شاعر ، ابن صفی

    17-05-2017 22:01 PST

    کراچی - ناول نگار، شاعر اور ادیب اسرار احمد " ابن صفی " 17 مئی 1928ء کو نارہ ، بھارت میں پیدا ہوئے . آج ان کا یوم ولادت منایا جائے گا

  • آج کا شعر
    خواھشِ روزِ حشر کیا کرنا
    دیکھ لی حوریں حشر سے پہلے
    ساز دہلوی

    17-04-2017 19:18 PST

  • ستم تو یہ ہے کہ ہے میری داستاں اور میں
    شریکِ متن نہیں ، حاشیہ بنا ہوا ہوں
    شاعر ، فرتاش سید

    16-04-2017 1:13 PST

    وہاڑی - سید فضل حسین بخاری " فرتاش سید " آج 16 اپریل کو اپنی سالگرہ منائیں گے ... سالگرہ مبارک

  • علوی خلق نے ہم کو یہ سکھایا ہے کمیل
    کسی دشمن کو بھی مایوس نہ ہونے دینا
    شاعر ، ڈاکٹر علی کمیل قزلباش

    15-04-2017 20:20 PST

    کوئٹہ - ڈاکٹر غلام علی " ڈاکٹر علی کمیل قزلباش " آج 15 اپریل کو سالگرہ منائیں گے... سالگرہ مبارک

  • کیسی بہاریں کیسی خوشبو کچھ بھی مجھے تو راس نہیں ہے
    سرد ہوائیں آگ لگائیں تم کو مگر احساس نہیں ہے
    شاعر ، جان کاشمیری

    15-04-2017 20:13 PST

    گوجرانوالہ - محمد نصیر بٹ " جان کاشمیری " آج 15 اپریل کو سالگرہ منائیں گے

  • ڈاکٹر صاحبزادہ سید فہیم رضا کاظمی کی نئی کتاب شائع ہوگئی

    03-04-2017 18:23 PST

    اُوچ شریف - ڈاکٹر صاحبزادہ سید فہیم رضا کاظمی کی " تصوف " پر نئی کتاب " دُرِمکنون المعروف الہامی الفاظ توانائی کے یونٹس " شائع ہو گئی ہے . تہزیب انٹرنیشنل پبلیکیشنز کراچی سے یہ کتاب حاصل کی جا سکتی ہے

  • میرے کفن کے بندھ نہ باندھو ! ابھی مجھے
    مِلنا ہے ایک شخص سے بانہیں نکال کر
    ===
    اک نظر دیکھنے پہ یہ عالم
    اک نظر اور دیکھ لیتے تو؟
    معروف نوجوان شاعر شبیر نازش کا شعری مجموعہ شائع ہوگیا

    03-04-2017 18:22 PST

    کراچی - کئی سالوں کے انتظار کے بعد آخرکار شبیر نازش کا پہلا شعری مجموعہ " آنکھ میں ٹھہرے ہوئے لوگ " فکشن ہاؤس لاہور نے شائع کر ہی دیا