Loading...
لاگ ان

قصۂ عاشق و معشوق بس اتنا ہی تو ہے
کوئی دیوانہ بنائے کوئی دیوانہ بنے
===
غم و آہ نالوں سے فرصت نہیں ہے
محبت ہے یہ خوابِ غفلت نہیں ہے
===
ہر لخطہ مکیں دل میں تری یاد رہے گی
بستی یہ اُجڑنے پہ بھی آباد رہے گی
===
مجھے بھول جانے والے مرے دل کی کچھ خبر بھی
مری آنکھ پر نہ جانا یہ تو خشک بھی ہے تر بھی
===
انہیں کیا علم جو ہم کو یہاں سمجھانے آئے ہیں
کہ ہم دیر و حرم ہوتے ہوئے میخانے آئے ہیں


سحر ، کنور مہندر سنگھ بیدی

قلمی نام

سحر ، کنور مہندر سنگھ بیدی


نام

کنور مہندر سنگھ بیدی



شاعر

دہلی , بھارت


Research and edited by Mian Muhammad Saeed, for citations special thanks to the copyright owners

کِتابیات
== روحِ غزل ،پروفیسر مظفر حنفی،الہ آباد ،انجمن روحِ ادب،1993ء، ص 125


  • یادوں کا جشن()

  • طلوع سحر(1962ء)


Keyboard