Loading...
لاگ ان

اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گُم ہو جاتا ہوں
اب مَیں اکثر مَیں نہیں رہتا،تم ہو جاتا ہوں
===
سچ ہے،عمر بھر کس کا کون ساتھ دیتا ہے
غم بھی ہوگیا رخصت دل کو چھوڑ کر تنہا
===
گفتگو کو خامشی کی شکل دی
خواہشوں پر شرم کا پردا کیا
===
کیا بیاباں ، کیا نگر جاؤ
ایک سا حال ہے جدھر جاؤ
===
کوئی شام ،کوئی سحر جائے گا
جو پیدا ہُوا ہے وہ مر جائے گا
===
آنکھ سے دُور کیا گیا ہے کوئی
جیسے مجھ میں سما گیا ہے کوئی
===
ہم یہ سوچ کے ساری رات نہیں سوتے
کوئی تو ایسا ہو کہ اُسے بیدار کہا جائے
===
بھٹک رہے ہیں اندھیرے میں قافلے والے
افق پہ کوئی ستارہ نظر نہیں آتا
===
آدمی کو خاک نے پیدا کیا
خاک کے ساتھ آدمی نے کیا کیا
===
ہر وہ پیمانہ جو خالی نظر آتا ہے مجھے
کاسۂ دستِ سوالی نظر آتا ہے مجھے
===
دیدار کی شراب ہمہ وقت ہے حلال
اِس مشغلے میں شام و سحر دیکھتے نہیں


انور شعور

انور شعور


Urdu Language Poet

کراچی(سندھ) , پاکستان


موبائل

+92 307 259 4020



فون

+92 21 3461 7887



Research and edited by Mian Muhammad Saeed, for citations special thanks to the copyright owners

== 1943ء ، اپریل 11 ، انوار حسین خاں سیونی میں محترم اشفاق حسین خاں کے ہاں پیدا ہوئے
== ادب میں آنے کے بعد انور شعور کے ادبی نام سے مشہور ہوئے
== مُرتّب ، ماہنامہ "حروف" کراچی اجراء
== قطعہ نگار ،روزنامہ " جنگ" کراچی
== ممبر ،آرٹس کونسل آف پاکستان .کراچی
== 18 ستمبر 2016 ، بروز اتوار ، ابوظہبی مِیں ہونے والے عالمی مشاعرے کے لیے پاکستان سے محترم انور شعور ، محترم سعید آغا ، حیدر حسنین جلیسی اور محترمہ ثبین سیف کو مدعو کیا گیا ۔

کِتابیات
== پاکستانی اہلِ قلم کی ڈائریکٹری ،فرید احمد، حسن عباس رضا ،مُرتّبین ،اسلام آباد، اکادمی ادبیات پاکستان 1979ء ، ص 75
== جدید اُردو غزل ، رشید احمد صدیقی ، عابد رضا بیدار، ڈاکٹر سید معین الرحمٰن ،مُرتّبہ،لاہور، یونیورسل بُکس 1987ء ، ص 117
== روحِ غزل ،پروفیسر مظفر حنفی ،الہ آباد ، انجمنِ روحِ ادب 1993ء ، ص 347
== مشقِ سخن ، انور شعور ،کراچی، ڈائلاگ پبلی کیشنز 1997ء
== رنگ باتیں کریں ،تنویر عباس نقوی ،لاہور، تخلیقات ، 1999ء ، ص 68 - 65
== خدوخال ، ذکی عثمانی ،کراچی، حرف پبلی کیشنز 2004ء ، ص 42
== "اتفاق اپنی جگہ خوش قسمتی اپنی جگہ" انور شعور، احمد فراز سے وصی شاہ تک ، حسن عباسی ،لاہور، نستعلیق مطبوعات 2005ء ، ص 28
== می رقصم ،انور شعور ،لاہور، ماورا پبلشرز 2006ء
== اندوختہ ،انور شعور ،کراچی، آرٹس کونسل آف پاکستان 2007ء
== دفترِ امکاں ،قاضی محمد اختر جونا گڑھی ،کراچی، نوبہار پبلی کیشنز 2010ء ، ص 299
== درپن ،ذکی عثمانی ،کراچی، حرا اکیڈمی 2010ء ، ص 46
== مجموعہ منتخب غزلیات ،عبدالطیف ،مُرتّب،لاہور، کشف پبلی کیشنز 2011 ء ص 148

رسائل
== وہ حدودِ شباب سے نکلے (غزل) ،انور شعور، "سویرا - 69" لاہور ، ص 180
== سنبھل سنبھل کے اُٹھاتے ہوئے قدم دونوں (غزل) ،انور شعور، "سویرا - 69" لاہور ، ص 181
== ماہنامہ "حروف" کراچی، انور شعور، مُرتّب، اکتوبر 1970ء
== 11 غزلیں، انور شعور ، " تحلیقی ادب" پہلی کتاب ،کراچی، عصری مطبوعات 1980ء ، ص 431 - 426
== حقیقت اور وہم کے دوراہے پر ، قمر جمیل ، " فُنوُن" لاہور سالنامہ (جلد دوم ) شمارہ 16 - ، جون جولائی 1981ء ، ص 146
== غزل، انور شعور ، " فُنوُن" لاہور سالنامہ (جلد دوم ) شمارہ 16 - ، جون جولائی 1981ء ، ص 179
== ختم کس بَل ہو گیا ہے (غزل) ، انور شعور ، "ادبِ لطیف" لاہور گولڈن جوبلی نمبر (52) 12، 11، -، 1986ء ، ص 397
== تیری صُبح صورت نکل آئے گی (غزل) انور شعور سہ ماہی "ادبیات" اسلام آباد (1) - 4-، اپریل تا جون 1988ء ، ص 64
== مجلہ "اورنگ" گورنمنٹ کالج راولپنڈی شمارہ 91- 1990ء ، ص 363
== سہ ماہی "معاصِر انٹرنیشنل" لاہور - 3،4 جولائی تا دسمبر 2001ء ، ص 192-200

اخبارات
== "منزل عشق کی تلاش میں بہت دکھ سہے" معروف کہانی نویس و شاعر کی آپ بیتی ، شبیر سومرو روزنامہ "نئی بات" کراچی 13 اگست 2012ء ، ص 9
== ایدھی صاحب ... (قطعہ) ، انور شعور ، روزنامہ " جنگ" مُلتان ، 11 جولائی 2016ء
== ہم (قطعہ) ، انور شعور ، روزنامہ " جنگ " مُلتان ، 13 جولائی 2016ء
== اصل (قطعہ) ، انور شعور ، روزنامہ " جنگ " ملتان ، 10 ستمبر 2016ء
== اصل (قطعہ) ، انور شعور ، روزنامہ " جنگ " ملتان ، 10 ستمبر 2016ء
== شاباش (قطعہ) ، انور شعور ، روزنامہ " جنگ " ملتان ، 4 اکتوبر 2016ء
== بندے ... (قطعہ) ، انور شعور ، روزنامہ "جنگ" ملتان ، 23 فروری 2017ء

کِتابیات (شعور شناسی)
== انور شعور- آدھی صدی کا گوشوارہ ،اظفر رضا ،کراچی، مکتبِ زہرا، 2009ء

ویب لنکس
== http//:www.youtube.com/watch?v=vGcIlCzDlOM


  • دل کا کیا رنگ کروں () کراچی،فرید پبلشرز، ، (شاعری)

    (1)== نئی کتابیں ، انور سن رائے ، سنڈے میگزین "جنگ" 26 اکتوبر 2014ء ()

  • مشقِ سخن () ،کراچی،ڈائلاگ پبلی کیشنز،1997ء ص 160 (شاعری)

  • می رقصم () ،لاہور،ماورا پبلشرز،2006ء ص 191 (شاعری)

  • اندوختہ () ،کراچی،زیرِاہتمام آرٹس کونسل آف پاکستان ، بار سوم 2007ء ص 176 (شاعری)


Keyboard